جمعه 15/نوامبر/2024

حماس کا انتخابات میں حصہ لینے کا اعلان قابل تعریف ہے: یو این مندوب

منگل 5-نومبر-2019

مشرق وسطیٰ کے لیے اقوام متحدہ کے خصوصی ایلچی نیکولائے میلاڈینوف نے فلسطین کے جنگ زدہ علاقے غزہ کی پٹی کے دورے کے دوران اسلامی تحریک مزاحمت’حماس’ کی قیادت سے ملاقات کی ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ حماس کی طرف سے انتخابات میں حصہ لینے کا اعلان خوش ائند اور قابل تعریف ہے۔

مرکزاطلاعات فلسطین کے مطابق حماس کی طرف سے جاری کردہ ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ اقوام متحدہ کے خصوصی ایلچی نے غزہ کی پٹی میں جماعت کے مرکزی دفتر کے دورے کے دوران جماعت کی قیادت سے ملاقات کی۔ اس ملاقات میں فلسطین کی موجودہ صورت حال بالخصوص غزہ کی پٹی میں معاشی مسائل، فلسطینیوں کےدرمیان پائے جانے والے اختلافات اور دیگر امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

میلاڈینوف نے حماس کی طرف سے انتخابات میں حصہ لینےکے اعلان کو سراہا اور کہا کہ انتخابی عمل کو کامیاب بنانے میں جماعت کلیدی کردار ادا کرسکتی ہے۔

انہوں نے فلسطینی دھڑوں میں پائے جانے والے اختلافات دور کرنے کی ضرورت پر زور دیا۔

حماس کے سیاسی شعبے کے سربراہ اسماعیل ھنیہ کی طرف سے بھی حماس کے جمہوری اور سیاسی عزم کی تحسین کو سراہا۔

مختصر لنک:

کاپی