اسرائیلی فوج نے مقبوضہ فلسطین کے جنوبی علاقے ‘عوفدا’ میں "بلیو فلیگ” کے نام سے ایک بین الاقوامی فضائی مشقیں کل اتوار کے روز شرورع کیں۔ جمعرات تک جاری رہنے والی ان مشقوں میں یورپی ممالک، یونان، جرمنی، اٹلی اور امریکا بھی حصے لے رہے ہیں۔
اسرائیلی فوج کے فوجی ترجمان کے ایک بیان کے مطابق کل اتوار کے روز شروع ہونے والی جنگی مشقوں میں پہلی بار ‘ایف 35’ جنگی طیاروں کی جنریشن 5 کو شامل کیا جا رہا ہے۔
ترجمان نے کہا کہ یہ مشقیں اعلی اسٹریٹجک اہمیت کی حامل ہیں۔ ان مشقوں کا فضائیہ اور اسرائیلی فوج کی صلاحیت پر گہرا اثر پڑتا ہے۔ ان مشقوں میں پراس کا نمایاں اثر پڑتا ہے جس نے اس مشق میں 100 سے زیادہ فضائی دستے حصے لے رہے ہیں۔