فلسطینی محکمہ امور اسیران کی طرف سے جاری ایک رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ اسرائیلی زندانوں میں 39 فلسطینی خواتین پابند سلاسل ہیں۔
مرکزاطلاعات فلسطین کے مطابق ان میں سے بیشترفلسطینی خواتین الدامون جیل میں قید ہیں۔ ان میں سے فلسطینی نژاد اردنی اسیرہ ھبہ اللبدی 41 دن سے مسلسل بھوک ہڑتال جاری رکھے ہوئے ہیں۔
اسیرہ 28 خواتین اسیرات کی عمریں 16 سال ہیں۔8 اسیرات کو بغیر کسی الزام میں قید کیا گیا ہے۔ تین کو انتظامی قید میں رکھا گیا ہے۔ ان میں ھبہ اللبدی، آلاء بشیراور شروق البدن شامل ہیں۔
بعض اسیرات قید میں رہنے کے ساتھ ساتھ بیمار ہیں اور ان کے علاج معالجے میں مجرمانہ لاپرواہی کا مظاہرہ کیا جا رہا ہے۔ بیمار اسیرات میں اسراء جعابیص، سھیر اسلیمیہ، ھبہ اللبدی، شروق دویات، مرح باکیر، امل طقاطقہ شامل ہیں۔ان میں سے بعض زخمی ہیں مگر اس کے باوجود ان کا علاج معالجہ نہیں کیا جاتا۔ ان میں سے 16 خواتین مائیں ہیں جن کے 54 بچے اور بچیاں ہیں۔