شنبه 16/نوامبر/2024

نیتن یاھو شکست سے توجہ ہٹانے کے لیے غزہ کو نشانہ بنا رہے ہیں

اتوار 3-نومبر-2019

فلسطینی تنظیم اسلامی جہاد نے غزہ کی پٹی میں اسرائیلی فوج کی بمباری کی شدید مذمت کرتے ہوئے تازہ بمباری کو صہیونی وزیراعظم بنجمن نیتن یاھو کی شکست کا رد عمل قرار دیا ہے۔ اسلامی جہاد کا کہنا ہے کہ صہیونی ریاست کی طرف سے غزہ کی پٹی پر کی گئی بمباری دشمن کی ننگی جارحیت اور نیتن یاھو کی شکست کا واضح ثبوت ہے۔

اسلامی جہاد نے ہفتے کے روز ایک پریس بیان میں زور دے کر کہا کہ یہ جارحیت  نام نہاد اعلان بالفور کے ذریعے برطانیہ اور مغربی نوآبادیاتی طاقتوں نے صہیونی یہودیوں کو فلسطین پر قبضہ کرنے، فلسطینی عوام پرظلم وستم کے جاری ظالمانہ عمل کا تسلسل ہے۔

بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ قابض ریاست کے وزیر اعظم نیتن یاھو غزہ کی پٹی کے خلاف جارحیت بڑھا کر اپنی خفت اور شکست پر پردہ ڈالنے اورشکست سے توجہ ہٹانے کی مذموم کوشش کررہے ہیں۔

خیال رہے کہ گذشتہ روز اسرائیلی فوج کی غزہ کی پٹی پر کی گئی بمباری کے نتیجے میں 27 سالہ فلسطینی احمد محمد الشحری شہید اور تین فلسطینی زخمی ہوگئے تھے۔

مختصر لنک:

کاپی