چهارشنبه 30/آوریل/2025

اسرائیلی فوج کے تشدد کے خلاف بیت المقدس میں اسکولوں کی ہڑتال

اتوار 3-نومبر-2019

قابض صہیونی فوج کی طرف سے بیت المقدس کے نواحی علاقے العیسویہ میں نہتے فلسطینی طلباء پر وحشیانہ تشدد کے بڑھتے واقعات کے خلاف کل ہفتے کے روز تمام اسکول اور تعلیمی ادارے بند رہے۔

مرکزاطلاعات فلسطین کے مطابق العیسویہ میں طلباء اور سرپرست حضرات کی کمیٹی کی طرف سے جاری ایک بیان میں کہا گیا ہےکہ صہیونی فوج کی طرف سے مقامی فلسطینی طلباء کو اشتعال انگیز کارروائیوں اور مسلسل پرتشدد حربوں کا سامنا ہے۔

بیان میں کہا گیا ہے کہ العیسویہ میں اسرائیلی فوج آئے روز بچوں اور بچیوں کے اسکولوں پرحملے کرتی اور طلباء طالبات کو تشدد کا نشانہ بناتی ہے۔ صہیونی فوج کے اس انتقامی اور مجرمانہ طرز عمل کے خلاف فلسطینیوں نے بہ طور احتجاج تعلیمی ادارے بند رکھنے کا اعلان کیا ہے۔

فلسطینی کمیٹی کا کہنا ہے کہ العیسویہ میں اسرائیلی فوج کے حربوں کی وجہ سے خوف کی فضا ہے اور طلباء اسکول جانے سے ڈرتے ہیں۔

مختصر لنک:

کاپی