فلسطین کے مقبوضہ مغربی کنارے کے جنوبی شہر الخلیل میں قابض فوج نے اتوار کے روز اسکولوں پر انسوگیس کی شیلنگ کی جس کے نتیجے میں درجنوں طلباء اورطالبات دم گھٹنے سے بے ہوش ہوگئیں۔
مقامی فلسطینی ذرائع کا کہنا ہے کہ قابض فوج نے فلسطینی طلباء پرزہریلی آنسوگیس کی شیلنگ کی جس کے نتیجے میں کئی طلباء، اساتذہ اور دیگر شہری بے ہوش ہوگئے۔ مقامی ذرائع کا کہنا ہے کہ بے ہوش ہونے والے افراد کو امدادی اداروں کے کارکنوں کی طرف سے طبی امداد فراہم کی گئی۔
خیال رہے کہ فلسطینی علاقوں میں قائم اسکولوں میں صہیونی فوج کے دھاوے روز کا معمول بن چکے ہیں۔ طلباء پرحملے انہیں خوف زدہ کرنے اور ان پر رعب ڈالنے کی مذموم کوشش ہے۔