شنبه 16/نوامبر/2024

غزہ کی ناکہ بندی توڑنے کی کوشش کرنے والا بحری جہاز کا کپتان رہا

ہفتہ 2-نومبر-2019

فلسطین کے علاقے غزہ کی پٹی کی بحری ناکہ بندی توڑنے کی کوشش کے دوران اسرائیلی فوج کے ہاتھوں گرفتار کیے گئے فلسطینی بحری جہاز کے کپتان سھیل العامودی کو جیل سے رہا کر دیا گیا۔

مرکز اطلاعات فلسطین کے مطابق فلسطین ماہی گیر فیڈریشن کے مطابق کپتان العامودی کو غزہ کی ناکہ بندی توڑنے کی کوشش کے دوران کئی ماہ قبل حراست میں لیا گیا تھا۔ وہ غزہ کی بندرگاہ سے فلسطینی مریضوں اور زخمیوں سمیت متعدد دیگر فلسطینیوں کو جہاز کے ذریعے قبرص کی ‘لیماسول’ بندرگاہ کی طرف ھا رہے تھے۔

انہوں نے سنہ 2015ء اور 2016ء میں دوکشتیاں خرید کی تھیں جنہیں فلسطینیوں کی سمندر کی سفری سہولیات کے لیے استعمال کرنے کا کہا گیا تھا۔

اسرائیلی حکام نے سہیل العامودی پر اسلامی تحریک مزاحمت’حماس’ کو سہولیات فراہم کرنے، حماس کی غیرقانونی مدد کرنے اور غزہ کی ناکہ بندی توڑتے ہوئے اسرائیلی حکومت کو چیلنج کرنے کا الزام عاید کیاگیا تھا۔

العامودی کو اسرائیلی فوج نے چند ماہ قبل غزہ کی پٹی سے سمندر میں 14 ناٹیکل میل چلنے کے بعد جہاز سے حراست میں لے لیا تھا۔ اس وقت بحری جہاز پر 17 افراد سوار تھے جن میں طلبا، زخمی اور بیمار شہری شامل تھے۔

مختصر لنک:

کاپی