مراکش سے تعلق رکھنے والی ایک مشہور فلمی شخصیت اور پروڈیوسر ندیر بو حموش نے اسرائیل میں منعقد ہونے والے ایک فلمی میلے میں شرکت کی دعوت مسترد کردی ہے۔
مراکشی فلم پروڈیوسر بو حموش فلم ‘اموسو’ کے پروڈیوسر ہیں۔ انہیں اسرائیل میں دستاویزی فلموں کے حوالے سے منعقدہ DocAviv نامی فلمی میلے میں شرکت کی دعوت دی گئی تھی۔ یہ میلہ اسرائیل کے دارالحکومت تل ابیب میں منعقد ہو رہا ہے۔
درایں اسرائیلی ریاست میں سرمایہ کاری کے بائیکاٹ کے لیے جاری عالمی تحریک "بی ڈی ایس’ نے بو حموش کے موقف کی تحسین کی ہے۔ تحریک کا کہنا ہے کہ بو حموش کا موقف صہیونی ریاست کے ثقافتی اداروں کے بائیکاٹ کے لیے واضح پیغام ہے۔ فنون اورثقافت اورشوبز کی دنیا سے تعلق رکھنے والی شخصیات کو حموش کے نقش قدم پرچلتے ہوئے صہیونی ریاست کا بائیکاٹ کرنا چاہیے۔