چهارشنبه 30/آوریل/2025

غزہ میں اسرائیلی بمباری سے ایک فلسطینی شہید، دو زخمی

ہفتہ 2-نومبر-2019

قابض صہیونی فوج نے فلسطین کے علاقے غزہ کی پٹی پر آج ہفتے کو علی الصباح بمباری کی جس کے نتیجے میں ایک فلسطینی شہید اور دو زخمی ہو گئے۔

مرکز اطلاعات فلسطین کے مطابق صہیونی فوج نے علی الصباح غزہ کی پٹی میں مختلف اہداف پر بمباری کی جس کے نتیجے میں ایک شہری شہید اور دو زخمی ہوگئے۔

فلسطینی وزارت صحت کی طرف سے جاری کردہ ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ اسرائیلی طیاروں کی بم باری میں 27 سالہ احمد محدم الشحری شہید ہوگئے۔ شحری غزہ کے مغربی شہر خان یونس میں شہید ہوئے۔

مرکز اطلاعات فلسطین کے نامہ نگار کے مطابق خان یونس میں اسرائیلی بمباری سے کم سے کم تین شہری زخمی ہوئے ہیں۔ انہیں علاج کے لیے اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے جہاں ان کی حالت خطرے سے باہر بیان کی جاتی ہے۔

نامہ نگار کے مطابق قابض فوج نے خان یونس کے مشرق، مغرب اور غزہ کے وسط میں فلسطینی مزاحمتی مراکز پر بمباری کی۔

مختصر لنک:

کاپی