چهارشنبه 30/آوریل/2025

صحت خراب ہونے پر بھوک ہڑتالی اسیرہ اسرائیلی جیل سے اسپتال منتقل

ہفتہ 2-نومبر-2019

فلسطینی محکمہ امور اسیران کے مطابق اسرائیلی حکام نے 32 سالہ ھبہ اللبدی کو حالت تشویشناک ہونے کے بعد اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔

مرکزاطلاعات فلسطین کے مطابق فلسطینی محکمہ اسیران ومحررین نے ایک بیان میں کہا ہے کہ فلسطینی نژاد اردنی بھوک ہڑتالی اسیرہ ھبہ اللبدی کو الجلمہ حراستی مرکز سے الرملہ اسپتال منتقل کیا گیا ہے۔

اسیرہ اللبدی 39 دن سے مسلسل بھوک ہڑتال جاری رکھے ہوئے ہیں۔

خیال رہے کہ اردنی اسیرہ ھبہ اللبدی نے 39دن قبل بھوک ہڑتال شروع کی تھی۔ بھوک ہڑتال شروع کرنے کے بعد اسے قید تنہائی میں ڈال دیا گیا تھا۔ قید تنہائی اور بھوک ہڑتال کے دوران اس کی حالت کافی تشویشناک ہوگئی تھی جس کے بعد اسے اسپتال منتقل کیا گیا ہے۔

فلسطینی محکمہ اسیران کا کہنا ہے کہ اسیرہ اللبدی کو اسپتال میں منتقل کرنا اس بات کا ثبوت ہے کہ اس کی حالت کافی تشویشناک ہے۔ صہیونی ریاست اپنا جُرم چھپانے کے لیے حیلے اور حربے استعمال کررہی ہے۔

مختصر لنک:

کاپی