چهارشنبه 30/آوریل/2025

سنہ 2014ء کی جنگ میں زخمی ایک فلسطینی کئی سال بعد دم توڑ گیا

ہفتہ 2-نومبر-2019

سنہ 2014ء کو غزہ کی پٹی پر مسلط کی گئی اسرائیلی جنگ کے دوران زخمی ہونے والا ایک فلسطینی مزاحمت کار اور القسام بریگیڈ کا کمانڈر زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گیا۔

مرکزاطلاعات فلسطین کے مطابق اسلامی تحریک مزاحمت’حماس کے عسکری ونگ عزالدین القسام شہید بریگیڈ کی طرف سے جاری ایک بیان میں کمانڈر براء عادل المنصور کی شہادت پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔

بیان میں کہا گیا ہے کہ براء عادل نے صہیونی دشمن کے خلاف مزاحمت کرتے ہوئے زندگی کا ایک بڑا حصہ میدان کار زار میں گذرا۔

شہید فلسطینی کمانڈر کو غزہ میں اس کے آبائی قبرستان میں سپرد خاک کردیا گیا۔ القسام بریگیڈ نے شہید براء المنصور کو شاندار خراج عقیدت پیش کیا ہے۔

خیال رہے کہ سنہ 2014ء کو اسرائیل نے جولائی اور اگست کے دوران غزہ کی پٹی پر 51 دن تک مسلسل جارحیت مسلط کیے رکھی جس کے نتیجے میں دو ہزار سے زاید فلسطینی شہید اور گیارہ ہزار سے زاید زخمی ہوگئے تھے۔

مختصر لنک:

کاپی