فلسطینی مزاحمت کاروں کی ڈرون ٹیکنالوجی اور ڈرون طیاروں کی بڑھتی صلاحیت نے صہیونی ریاست کی سیاسی اور عسکری لیڈرشپ کوسخت پریشان کررکھا ہے۔
مرکزاطلاعات فلسطین کے مطابق اسرائیلی فضائیہ کے سربراہ عمیکام نورکین’ نے کہا ہے کہ خود کار طریقے سے اڑنے والے ڈرون طیاروں کے میدان میں آنے کے بعد صہیونی ریاست کی فضائی سیکیورٹی کو درپیش چیلنجز مزید پیچیدہ ہوچکے ہیں۔
مسٹر نورکین نے فضائیہ کے 35 ویں پاسنگ آئوٹ بیج کی تقریب سے خطاب میں کہا کہ ہمیں فضائی سلامتی کو درپیش خطرات سے چوکنا رہنا ہوگا۔
ان کا کہنا تھا کہ میزائل، راکٹ اور بموں سے آگے بڑھ کر اب ہمیں ڈرون طیاروں کا ایک نیا خطرہ درپیش ہے اور یہ ڈرون حقیقی معنوں میں صہیونی ریاست کی فضائی سلامتی کے لیے خطرہ بن سکتےہیں۔
اسرائیلی فضائیہ کے سربراہ کا کہنا تھا کہ ہماری فوج کے پاس ‘حیٹز’ غلیل دائودی، پیٹریاٹ اور آئرن ڈون جیسے وسیع فضائی دفاعی نظام کی صلاحیت ہے۔ مگر اس کے باوجود ہم فضائیہ کو درپیش خطرات کو نظرانداز نہیں کر سکتے۔
انہوں نے کہا کہ ہمارا فضائی دفاع نظام ہرچیلنج سے نمٹنے کے لیے تیار ہے۔ ہمیں ڈرون ٹیکنالوجی اور ڈرون طیاروں کے خطرات کے مقابلے کے لیے اپنی فضائی دفاعی صلاحیت کو مزید بہتر بنانا ہوگا۔