چهارشنبه 30/آوریل/2025

‘جامعہ النجاح’ فلسطین کی پہلی اور عرب دُنیا کی 46 درس گاہ قرار

جمعرات 31-اکتوبر-2019

فلسطین کے مقبوضہ مغربی کنارے کے شمالہ شہر نابلس میں قائم النجاح نیشنل یونیورسٹی بین الاقوامی جامعات کی فہرست میں فلسطین کی پہلی بہترین اور عرب دنیا کی 46 ویں بہترین درس گاہ قرار دی گئی ہے۔

النجاح یونیورسٹی کے چیئرمین ماھر النتشہ نے نابلس میں وزارت اطلاعات کے دفتر میں ایک پریس کانفرنس میں بتایا کہ جامعہ النجاح کو فلسطین کی بہترین یونیورسٹی قرار دیا گیا ہے جب کہ عرب ممالک میں اس کا نمبر 46 واں ہے۔

خیال رہے کہ بین الاقوامی جامعات کی فہرست میں 800 جامعات کو شامل کیا گیا۔

النتشہ کا کہنا تھا کہ گذشتہ برس کی نسبت رواں سال عرب ممالک میں فلسطینی جامعات کا درجہ چار پوائنٹ آگے بڑھا ہے۔ گذشتہ برس فلسطین کی النجاح یونیورسٹی کو عرب دنیا کی 50 ویں درس گاہ قرار دیا گیا تھا۔

النتشہ کا کہنا ہے کہ سنہ 2015ء النجاح یونیورسٹی کو عرب ممالک کی 131 جامعات میں شامل کیا گیا تھا۔

خیال رہے کہ النجاح یونیورسٹی میں 24 ہزار فلسطینی طلباء اور طالبات زیر تعلیم ہیں۔

مختصر لنک:

کاپی