اسرائیلی جیل میں قید تین فلسطینیوں کو رہا کردیا گیا۔ رہائی پانے والوں میں ایک خاتون اور دو مردشامل ہیں۔
کلب برائے اسیران کی رپورٹ کے مطابق صہیونی حکام نے 36 سالہ یاسمین شعبان کو رہا کیا۔ اس کا تعلق غرب اردن کے شمالی شہر جنین سے ہے۔ اس کے علاوہ قابض فوج نے 39 سالہ ضرغام الاعرج اور 34 سالہ عبدالقادر زوقت کو رہا کیا۔ دونوں کا تعلق غرب اردن کے شمالی شہر نابلس سے ہے۔
کلب برائے اسیران کا کہنا ہے کہ اسیر زقوت کو 12 سال اور الاعرج 19 سال صہیونی زندانوں میں قید کاٹ چکے ہیں۔
اسیرہ یاسمین شعبان اور الاعرج کو ‘دامون’ جیل سے جب کہ زقوت کو جزیرہ نما النقب جیل سے رہا کیا گیا۔