چهارشنبه 30/آوریل/2025

قطر اور سعودی عرب اپنے اختلافات ختم کریں: امیر کویت

بدھ 30-اکتوبر-2019

خلیجی ریاست کویت کے امیر الشیخ صباح الاحمرالجابرالصباح نے منگل کے روز ایک بیان میں کہا ہے کہ خلیجی ممالک میں اختلافات افسوسناک اور خطرناک ہیں۔ اگر یہ اختلافات برقرار رہتےہیں تو اس سے خلیجی بھائیوں کے درمیان تنازعات مزید شدت اختیار کرسکتے ہیں۔

الشیخ الصباح کا کہنا تھا کہ خلیج تعاون کونسل کا رکن ملک ہونے کےناطے کویت خلیجی بھائیوں کے درمیان پائے جانے والے اختلافات کے خاتمے کے لیے کوششیں جاری رکھے گا۔ ان کا کہنا تھا کہ خلیجی ممالک میں وحدت وقت کا تقاضا ہے اور ہم خطے کودرپیش چیلنجزکا مل کرمقابلہ کرسکتے ہیں۔

امیر کویت نے پارلیمنٹ کے اجلاس سے خطاب میں کہا کہ خطے کے ممالک اس وقت مشکل دور سے گذر رہے ہیں۔ پڑوسی ملکوں کا آپس میں الجھنا خطے کی اقوام کی آنے والی نسلوں کے لیے نقصان دہ ہوسکتا ہے۔

امیر کویت نے سعودی عرب اور قطر پر زور دیا کہ وہ اختلافات ختم کرکے  متحد ہوجائیں۔ قطر اور سعودی عرب کا ایک دوسرے سے الجھنا درست نہیں۔ کویت خلیجی ممالک کے درمیان پائے جانے والے اختلافات دور کرنے کے لیے تمام ممکنہ کوششیں جاری رکھے گا۔

مختصر لنک:

کاپی