جمعه 02/می/2025

فلسطینی قیدی کے اسرائیلی جیل میں بھوک ہڑتال کے 100 دن مکمل

بدھ 30-اکتوبر-2019

اسرائیلی جیلوں میں انتظامی حراست کے خلاف 4 فلسطینی قیدی بھوک ہڑتال جاری رکھے ہوئے ہیں۔ ان میں بیت المقدس کے نواحی علاقے ابو دیس سے تعلق رکھنے والے اسماعیل علی کی بھوک ہڑتال کے 100 دن مکمل ہوگئے ہیں۔

مرکزاطلاعات فلسطین کے مطابق تین دیگر فلسطینی بھی انتظامی قید کے خلاف بہ طور احتجاج بھوک ہڑتال جاری رکھے ہوئے ہیں۔

دیگر اسیران میں احمد زھران 39 دن سے، مصعب الھندی 37 دن اور ھبہ اللبدی بھی 37 دن سے مسلسل بھوک ہڑتال جاری رکھے ہوئے ہیں۔

صہیونی حکام نے بھوک ہڑتال اسیران پر سختیاں مزید بڑھا دی ہیں۔

مختصر لنک:

کاپی