یکشنبه 17/نوامبر/2024

قابض صہیونی فوج کی فائرنگ سے فلسطینی لڑکی شدید زخمی

بدھ 30-اکتوبر-2019

الخلیل میں  مسجد ابراہیمی کے پاس قابض اسرائیلی فوجیوں کی فائرنگ سے  فلسطینی لڑکی شدید زخمی ہو گئی۔

عینی شاہدین کے مطابق مسجد ابراہیمی کے پاس فوجی چوکی پر تعینات صہیونی فوجیوں نے مبینہ چاقو حملے کے الزام میں فلسطینی لڑکی کو گولی مار دی۔

اسرائیلی میڈیا ذرائع نے دعویٰ کیا کہ فلسطینی لڑکی کو اسرائیلی فوجی پر چاقو حملے کی کوشش  کے بعد گولی ماری گئی۔

لڑکی تشویشناک حالت میں ہے تاہم ابھی تک اسکی  شناخت نہیں ہو سکی تاہم کوئی بھی اسرائیلی زخمی نہیں ہوا۔

مختصر لنک:

کاپی