امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے خصوصی مشیر جیرڈ کوچنر پیر کل سوموار کو اسرئیل پہنچے جہاں انہوں نے عبوری اسرائیلی وزیر اعظم بنجمن نیتن یاہو اور نئی حکومت تشکیل دینے کا کام سنبھالنے والے "بلیو وائٹ” اتحاد کے رہ نما بینی گانٹز سے ملاقات کی۔
عبرانی ٹی وی چینل ‘مکان’ کے مطابق جارڈ کشنر نے گذشتہ روز اسرائیلی وزیراعٖظم نیتن یاھو سے ان کے دفتر میں ملاقات کی۔ وہ آج القدس کا دورہ کریں گے جہاں وہ امریکی سفارت خانے میں بھی جائیں گے۔
ان کے ہمراہ اس دورے میں امریکی وزیر خزانہ اسٹیفن منوچن اور دیگر عہدیدار بھی شامل ہیں۔
عبرانی ٹی وی چینلوں کے مطابق ان ملاقاتوں میں مختلف سیکیورٹی ، سیاسی اور معاشی امور پر تبادلہ خیال کے ساتھ "صدی کی ڈیل” کے نام سے مشہور امریکی امن منصوبے پر بھی روشنی ڈالی جائے گی۔
ادھر سابق نائب صدر جوبائیڈن نے کشنر پرتنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ ٹرمپ کے داماد میں مشرق وسطیٰ میں فلسطینیوں اور اسرائیل کے درمیان تنازعات کے حل کے لیے کوئی تجربہ اور اہلیت نہیں۔