چهارشنبه 30/آوریل/2025

ترک شاعر نوری باکدیل کی یاد میں القدس میں تعزیتی سیمینار

منگل 29-اکتوبر-2019

ترکی کےکلچرل سینٹر برائے القدس اور القدس سماجی فورم کی طرف سے حال ہی میں فوت ہونے والے ترکی کے شاعر اور ادیب نوری باکدیل کی وفات پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔

بیت المقدس میں ترک کلچرل سینٹر کے زیراہتمام ایک تعزیتی سیمینار کا انعقاد کیا گیا جس میں ترک شاعر نوری باکدیل کی فلسطینیوں کے لیے خدمات کو خراج عقیدت پیش کیا گیا۔

اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے فلسطینی زعماء اور مقررین نے نوری باکدیل کی شعرو ادب میں فلسطینیوں کے لیے خدمات کو شاندار خراج عقیدت پیش کیا گیا۔

اس موقع پر اظہار خیال کرتے ہوئے مسجد اقصیٰ کے خطیب الشیخ عکرمہ صبری نے کہا کہ القدس کے ساتھ ہماری محبت اس وقت تک نامکمل ہے جب تک ہم نوری باکدیل کی خدمات کو شاندار خراج تحسین پیش نہیں کرتے۔ انہوں نے اپنی پوری زندگی القدس اور فلسطینی قوم کے دفاع کے لیے صرف کررکھی تھی۔ وہ حقیقی معنوں میں شاعر القدس ہی نہیں بلکہ ایک قلمی مجاھد تھے جنہوں نے شعرو ادب کے ذریعے جہاد اور تحریک آزادی فلسطین میں حصہ لیا تھا۔

خیال رہے کہ حال ہی میں ترکی کے شاعر نوری باکدیل علالت کے بعد انتقال کرگئے تھے۔ نوری باکدیل کو فلسطینی قوم کے لیے خدمات کے بدلے میں ‘شاعر القدس’ کا نام دیا جاتا ہے۔

مختصر لنک:

کاپی