مقبوضہ بیت المقدس کے پرانے شہر میں مبینہ چاقو حملے کوشش کے الزام میں اسرائیلی فوجیوں نے فلسطینی نوجوان کو گولی مارنے کے بعد زخمی کر دیا۔
عینی شاہدین نے کہا کہ اسرائیلی فوجیوں نے پرانے شہر میں نوجوان کو گرفتار کرنے سے پہلے اس پر فائرنگ شروع کر دی جس سے اسکے بازو میں گولی لگی ۔
اسرائیلی میڈیانے دعویٰ کیا کہ اسیر نے الصحرا دروازے کے سامنے چاقو حملے کی کوشش کی تھی جو کہ مسجد کا اہم داخمی دروازہ ہے تاہم اس دوران کوئی بھی شخص زخمی نہیں ہوا۔
اسرائیلی فوجیوں نے بعد میں الصحرا دروازے کو بند کر دیا اور علاقے میں موجود فلسطینیوں پر تشدد کیا ۔