قابض صہیونی فوج نے گذشتہ روزغرب اردن کے مختلف علاقوں میں چھاپہ مار کارروائیوں میں 18 فلسطینیوں کو حراست میں لے لیا۔
مرکزاطلاعات فلسطین کے مطابق قابض صہیونی فوج نے جنین شہر سے 10 فلسطینی مزدوروں کو حراست میں لے لیا۔
کلب برائے اسیران کی رپورٹ کے مطابق بیت المقدس سے سات فلسطینیوں کو حراست میں لے لیا۔ العیسویہ سے حراست میں لیے گئے فلسطینیوں کی شناخت انورسامی عبید، اس کے بھائی حامد شفیق عبید، محمود زمرد، محمود خالد محمود، اسماعیل سنقرط، مالک محمود الشیخ اور محمود دائود محمد کے ناموں سے کی گئی ہے۔
طولکرم شہر میں علار کے مقام پر ایک کارروائی کے دوران قابض فوج نے 47 سالہ ایسر ممدوح شدید کو حراست میں لے لیا۔ جنین شہر سے حراست میں لیے گئے فلسطینی مزدوروں کی شناخت نہیں ہوسکی۔