جمعه 15/نوامبر/2024

انتخابات فلسطین کے داخلی مسائل کا حل نہیں: اسلامی جہاد

پیر 28-اکتوبر-2019

اسلامی جہاد نے باور کرایا ہے کہ انتخابات فلسطین کے داخلی مسائل اور بحرانوں کا حل نہیں ہوسکتے۔

مرکزاطلاعات فلسطین کے مطابق غزہ میں رفح کے مقام پر ایک جلسے سے خطاب میں اسلامی جہاد کے رہ نما نافذ عزام نے کہا کہ فلسطین کے داخلی مسائل بہت زیادہ الجھن اور پیچیدگیوں کا شکار ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ تمام فلسطینیوں کا ایک میز پربیٹھ کر قومی مصالحت اور قومی پروگرام کے اعادہ کے لیے اتفاق رائے انتخابات سے زیادہ اہم ہے۔

انہوں نے کہا کہ ہم اپنے مسائل کے حل کے لیےخود اتفاق رائے کرسکتےہیں۔  فلسطینی قوم کو ایک قابض اور غاصب ریاست کے جابرانہ تسلط کا سامنا ہے۔

نافذ عزام نے کہا کہ قضیہ فلسطین کو ختم کرنے کے لیے سازشیں کسی صورت میں قبول نہیں کی جائیں گی اور نہ ہی قضیہ فلسطین کے خلاف کسی عالمی استعماری اسکیم کو قبول کیا جائے گا۔

اسلامی جہاد کے رہ نما کا کہنا تھا کہ امریکا کا نام نہاد امن منصوبہ قضیہ فلسطین کو ختم کرنا اور مسلم امہ کو اپنے سامنے جھکانا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ ہر زندہ ضمیر انسان کوامریکا کے نام نہاد امن منصوبے صدی کی ڈیل کے خلاف آواز بلند کرنی چاہیے۔

مختصر لنک:

کاپی