جمعه 15/نوامبر/2024

فلسطینی الیکشن کمیشن کے وفد کا دورہ غزہ، حماس کی قیادت سے ملاقات

پیر 28-اکتوبر-2019

فلسطینی الیکشن کمیشن کے چیئرمین ھشام کحیل کی قیادت میں کمیشن کے ایک اعلیٰ اختیاراتی وفد نے گذشتہ روز فلسطین کے علاقے غزہ کی پٹی کا دورہ کیا اور اسلامی تحریک مزاحمت’حماس’ کی قیادت سے ملاقات کی۔

مرکزاطلاعات فلسطین کے مطابق الیکشن کمیشن کا وفد بیت حانون’ایریز’ گذرگاہ سے غزہ داخل ہوا۔

گذرگاہ امور کے ترجمان کے مطابق غزہ کی پٹی کا دورہ کرنے والے وفد میں الیکشن کمیشن کے سربراہ ھشام کحیل اور ڈپٹی ڈائریکٹر اشرف الشعیبی شامل تھے۔

غزہ کی پٹی کے دورے کےدوران ھشام کحیل نے میڈیا کے نمائندوں سے بات کرتے ہوئے کہا کہ وہ غزہ کی پٹی میں حماس اور دیگر تمام فلسطینی سیاسی قوتوں کی قیادت سے ملاقات کا پروگرام لے کرآئے ہیں۔

 اس دوران الیکشن کمیشن کا وفد فلسطین کی سیاسی، سماجی اور دینی جماعتوں کے رہ نمائوں سے بھی ملاقات کرے گا۔

خیال رہے کہ فلسطینی الیکشن کمیشن کے وفد نے ایک ایسے وقت میں غزہ کی پٹی کا دورہ کیا ہے جب حال ہی میں فلسطینی اتھارٹی کے سربراہ محمود عباس نے پارلیمانی اور صدارتی انتخابات کرانے کا اعلان کیا تھا تاہم انتخابات کے لیے تاریخ کا اعلان نہیں کیا گیا۔

مختصر لنک:

کاپی