شنبه 03/می/2025

مقبوضہ فلسطین میں اسرائیلی فوجی اہلکار پراسرارطور پر لاپتا

پیر 28-اکتوبر-2019

اسرائیلی ذرائع ابلاغ کے مطابق وسطی فلسطین تل الربیع(تل ابیب) کے قریب کفر سابا کے مقام پر وردی میں ملبوس ایک اہلکار لاپتا ہوگیا۔

اسرائیل کے عبرانی ٹی وی چینل 13 کی رپورٹ کے مطابق فوجی اہلکار’کفر سابا’ کیمپ سے غائب ہوا ہے جس کی تلاش جاری ہے۔ اسرائیلی فوجی اہلکار کفر سابا کیمپ کے قریب شاہراہ سوکولو سے گھر جاتے ہوئے اتوار کی صبح لاپتا ہوگیا۔

عبرانی ٹی وی چینل کی رپورٹ کے مطابق لاپتا ہونے والا اہلکار فوجی یونیفارم میں ملبوس تھا۔ اتوار کی صبح سے اس کے ساتھ کوئی رابطہ نہیں ہوسکا ہے۔

مختصر لنک:

کاپی