اسرائیلی جیل میں قید ایک فلسطینی شہری ثائر حسینیہ مسلسل قید کے 18 ویں سال میں داخل ہوگئے ہیں۔
مرکزاطلاعات فلسطین کے مطابق ثائر حسینیہ کا رہائشی تعلق غرب اردن کے شمالی شہر جنین میں قائم جنین کیمپ سے ہے۔
کلب برائے اسیران کے جنین میں ڈائریکٹر منتصر سمور نے بتایا کہ اسیر حسینیہ اسیری کے 18 ویں سال میں داخل ہوگئے ہیں۔
خیال رہے کہ اسیر حسینیہ کو اسرائیلی عدالت سے 30 سال قید کی سزا سنائی ہے۔ انہیں جیل میں ڈالے جانے کے بعد انہیں طویل عرصے تک قید تنہائی میں رکھا گیا اور ان کے اقارب سے ان کی ملاقات نہیں کرائی گئی۔
اسرائیلی جیلوں میں قید فلسطینیوں کی تعداد 5700 ہے۔ ان میں 48 خواتین، 230 بچے اور 500 انتظامی قید ہیں۔