اندرون فلسطین میں مقامی سماجی اور قومی تنظیموں نے 29 اکتوبر کو کفر قاسم میں صہیونی فوج کی ریاستی دہشت گردی کے 63 سال پورے ہونے کی مناسبت سے شہروں اور قصبوں میں احتجاجی ریلیاں منعقدہ کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔
اندرون فلسطین کی فالواپ کمیٹی کی طرف سےجاری کردہ ایک بیان میں شہریوں سے اپیل کی گئی ہے کہ وہ 29 اکتوبر کو کفرقاسم کے مقام پرہونےوالی صہیونی فوج کے ہاتھوں 63 سال قبل ہونےوالے وحشیانہ قتل عام کی یاد میں مظاہروں میں حصہ لینے کی اپیل کی ہے۔
خیال رہے کہ کفر قاسم مغربی کنارے کے طولکرم شہر سے 23 کلو میٹر جنوب میں واقع ہے۔ اس بستی میں صہیونی درندوں نے 29اکتوبر 1956ء کو مقامی وقت کے مطابق شام ساڑھے چار بجے قیامت ڈھا دی جس کے نتیجے میں نو بچوں، نو خواتین اور دو عمررسیدہ افراد سمیت 49 فلسطینیوں کو قتل کردیا گیا۔ صہیونی جارحیت کے وقت قصبے کے چارسو باشندے گھروں میں موجود نہ تھے۔