چهارشنبه 30/آوریل/2025

رام اللہ کے سابق میئر کا انتقال، آبائی قبرستان میں تدفین

ہفتہ 26-اکتوبر-2019

فلسطین کے علاقےغرب اردن کے وسطی شہر رام اللہ کے سابق میئر خلیل موسیٰ خلیل موسیٰ گذشتہ روز انتقال کرگئے۔ ان کی میت آج  جمعہ کے روز یونانی آرتھوڈوکس چرچ کی رام اللہ قبرستان میں تدفین کے لیے منتقل کی گئی ہے۔

موسیٰ کی آخری رسومات جمعہ کی شام 6 بجے سے شام 9 بجے تک اور ہفتہ اور اتوار شام 5 بجے سے 9 بجے تک لیڈی آف آننشن رومن کیتھولک چرچ کے ہال میں ادا کی جائیں گی۔

بلدیہ رام اللہ  کےموجودہ چیئرمین انجینیر موسیٰ حدید ، میونسپل کونسل کے ممبران ، ایگزیکٹو ایڈمنسٹریشن ، ورکرز یونین اور رام اللہ بلدیہ کے تمام ملازمین اور رام للہ شہر کے تمام باشندوں نے  خلیل موسیٰ کی وفات پر افسوس کا اظہار کیا ہے۔

جمعرات کو رام اللہ بلدیہ نے ایک تعزیتی کیمپ بھی قائم کیا جس میں آنجہانی خلیل موسیٰ کی فلسطین  کے لیے خدمات کو شاندار خراج عقیدت پیش کیا گیا۔

مختصر لنک:

کاپی