جمعه 15/نوامبر/2024

یمن کی عبوری کونسل اور حکومت میں معاہدہ طے پا گیا

ہفتہ 26-اکتوبر-2019

یمن کی آئینی حکومت اور عدن میں سرگرم  عبوری کونسل کے درمیان ایک معاہدہ طے پایا ہے۔

سعودی عرب کے مصدقہ ذرائع نے جمعہ کے روز بتایا کہ یمنی حکومت اور عبوری کونسل کے مابین ایک معاہدہ طے پایا ہے۔

ذرائع نے تصدیق کی ہے کہ سعودی زیرقیادت اتحاد ریاض معاہدے پر عمل درآمد کے لیے مشترکہ کمیٹی کی نگرانی کرے گا۔ اس معاہدے میں جنوبی اور شمالی صوبوں کے مابین مساوی بنیاد پر 24 وزراء کو حکومت میں شامل کیا جائے گا۔

اس معاہدے میں موجودہ وزیر اعظم کی عدن میں واپسی کا بھی بندوبست کیا گیا ہے تاکہ تمام ریاستی اداروں کو متحرک کیا جاسکے اور آزاد شدہ صوبوں میں فوجی اور سویلین شعبے کےملازمین کو تنخواہوں اور واجبات کی ادائیگی کے لیے کام کیا جاسکے۔

ریاض معاہدے میں جنوبی صوبوں میں فوجی اور سکیورٹی فورسز کا از سر نو انتظام شامل ہے۔

ذرائع نے وضاحت کی کہ عبوری کونسل اور حکومت کے درمیان معاہدے کا مقصد یمن کی سلامتی اور استحکام کو یقینی بنانا اور ملک میں جاری حوثی بغاوت کو فرو کرنے پرتوجہ مرکوز کرنا ہے۔

مختصر لنک:

کاپی