پنج شنبه 01/می/2025

قطری سفیر کا غزہ کی پٹی کا دورہ، حماس کی قیادت سے ملاقات

ہفتہ 26-اکتوبر-2019

فلسطینی اتھارٹی کے ہاں متعین قطر کے سفیر اور غزہ کی تعمیر نو کمیٹی کے سربراہ محمد العمادی گذشتہ روز غرب اردن سے بیت حانون(ایریز) کے راستے غزہ پہنچے۔

خبر رساں ایجنسی ‘صفا’ کی رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ محمد العمادی جمعرات کی شام غزہ پہنچے جہاں انہوں نے غزہ میں حماس کی قیادت سے ملاقات کی۔

ذرائع کے مطابق قطری سفیر کی آمد کا مقصد غزہ میں دوحا کے تعاون سے جاری ترقیاتی اور تعمیراتی منصوبوں کو آگے بڑھانا اور رکے ہوئے کام کو بحال کرنا ہے۔

توقع ہے کہ قطری سفیر کی آمد کے بعد غزہ کی پٹی میں ایک لاکھ غریب گھرانوں کو فی کنبہ 100 ڈالر کی رقم بھی تقسیم کریں گے۔

مختصر لنک:

کاپی