قلقیلیہ کے مشرق میں کفر قدوم گاوں میں ہفتہ وار آبادکاری مخالف مظاہروں پر اسرائیلی فوج کے حملے میں درجنوں فلسطینی شہری اور غیر ملکی سماجی کارکن زخمی ہو گئے۔
مقامی ذرائع نے کہا کہ درجنوں مظاہرین جن میں خواتین ، بچے اور غیر ملکی سماجی کارکن شامل ہیں کو آنسو گیس کی وجہ سے سانس لینے میں دشواری کا سامنا کرنا پڑا۔
کفر قدوم کے رہائشی ہفتہ وار بنیادوں پر صہیونی آبادکار بستیووں کی تعمیر کے لیے اسرائیل کی جانب سے ضبط کی جانے والے زمین اور 16 سال سے بند گاوں کی سڑک کے حق میں پر امن مطاہرے کرتے ہیں ۔