اسرائیلی جیل میں قید ایک فلسطینی شہری محمود محمد حوشیہ اسیری کے 17 ویں سال میں داخل ہوگئے ہیں۔ محمد حوشیہ کا تعلق غرب اردن کے شمالی علاقے غرب اردن کے مغرب میں الیامون سے بتایا جاتا ہے۔
کلب برائے اسیران کا کہنا ہے کہ حوشیہ کو اسرائیلی عدالت سے 22 سال قید کی سزا سنائی گئی تھی۔ انہیں طویل عرصے تک انتقامی کارروائی کے تحت قید تنہائی میں رکھا گیا اور قریبی رشتہ داروں کوملاقات کی اجازت نہیں دی گئی۔
خیال رہے کہ اسرائیلی عقوبت خانوں میں پابند سلاسل فلسطینیوں کی تعداد 5700 ہے۔ ان میں 48خواتین، 230 بچے اور 500 انتظامی پالیسی کے تحت قید کیے گئے فلسطینی شامل ہیں۔