ذرائع ابلاغ نے بتایا کہ اسرائیلی زندانوں میں پانچ فلسطینی اسیران نے بھوک ہڑتال جاری رکھی ہوئی ہے۔ طویل بھوک ہڑتال کے باعث ان اسیران کی زندگی شدید خطرات سے دوچار ہوچکی ہے۔
مرکزاطلاعات فلسطین کے مطابق مشرقی بیت المقدس کے علاقے ابو دیس کے 30 سالہ اسماعیل علی94 دن سے بھوک ہڑتال پرہیں۔
اس کے علاوہ ، جینن کے جنوب میں واقع قصبہ عربا سے تعلق رکھنے والے اسلامی جہاد کے رہنما طارق القعدان مسلسل 87 دن سے ہڑتال پر ہیں۔
نابلس کے گاؤں تل کے رہنے والے 28 سالہ مصعب توفیق الہندی مسلسل 34 دن سے بھوک ہڑتال پر ہیں۔
اردن سے تعلق رکھنے والی 24 سالہ ھبہ احمد عبدالباقی اللبدی نے مسلسل 34 دن سے بھوک ہڑتال شروع کر رکھی ہے۔ قیدی احمد زہران نے مسلسل 34 روز سے بھوک ہڑتال جاری رکھی ہے۔