اسرائیلی جیل میں قید ایک فلسطینی قیدی کو اس کی بھوک ہڑتال کے باوجود اس کی مدت حراست میں توسیع کی گئی ہے۔
اسیر طارق قعدان 85 دن سے بھوک ہڑتال جاری رکھے ہوئے ہیں۔ اسیر قعدان کی طویل بھوک ہڑتال کے باعث حالت کافی تشویشناک بنائی جاتی ہے۔
اسیر کے بھائی معاویہ نے بتایا کہ ان کے بھائی مسلسل 85 دن تک بھوک ہڑتال جاری رکھے ہوئے ہیں۔ اسرائیلی عدالت نے قعدان کی مدت حراست میں مزیدچھ ماہ کی توسیع کی گئی ہے۔
خیال رہے کہ اسیر قعدان اسلامی جہاد کے رکن ہیں اور غرب اردن کے شمالی شہر جنین میں عرابہ کے علاقے میں رہائش پذیر ہیں۔
قابض فوج نے قعدان کو فروری 2019ء کوحراست میں لیا تھا۔ اس کے بعد انہیں انتظامی حراست کی چھ ماہ قید کی سزا سنائی گئی تھی۔ 8 اکتوبر کو ان کی مدت حراست میں مزید چھ ماہ کی توسیع کی گئی ہے۔
خیال رہے کہ اسرائیل کی 23 جیلوں میں قریبا 5700 فلسطینی اسیر پابند سلاسل ہیں۔ ان میں 40 خواتین اور 500 انتظامی قید شامل ہیں۔