چهارشنبه 30/آوریل/2025

تیونس کے نو منتخب صدر کا فلسطینی قوم کو تحفظ فراہم کرنے کا مطالبہ

جمعرات 24-اکتوبر-2019

عرب جمہوریہ تیونس کے نو منتخب صدر  قیس سعید نے فلسطینی قوم کو اسرائیلی ریاست کے مظالم سے تحفظ فراہم کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ فلسطینی صرف زمین کا کوئی ٹکڑا نہیں جس پر بادشاہتوں کے درمیان لڑائی ہے۔ یہ انسانی ضمیر کا مسئلہ ہے اور فلسطینی قوم کے دکھ ہمارے دلوں پر کندہ ہیں۔ کوئی سودے بازی اور فلسطینی قوم کے حقوق پر سمجھوتا ان کے مصائب کو ختم نہیں کرسکتا۔

بدھ ، 23 اکتوبر 2019ء کو عوامی اسمبلی سے اپنے خطاب میں جمہوریہ تیونس کے صدر نے مؤقف اختیار کیا کہ ان کی طرف سے تنقید تیونس کے یہودیوں پر نہیں بلکہ اسرائیل جسی ایک نسل پرست رست پر ہے جس نے فلسطینی قوم کے بنیادی حقوق غصب کررکھے ہیں۔

قیس سعید نے کہا کہ اب وقت آگیا ہے کہ ایک صدی سے زیادہ عرصے سے جاری فلسطینیوں کے دکھوں کا مداوا کیا جائے اور ان کی مشکلات ختم کی جائیں۔

مختصر لنک:

کاپی