شنبه 16/نوامبر/2024

اسمارٹ فون کی لت سے نجات کے لیے جنوبی کوریا نے کیا کیا؟

بدھ 23-اکتوبر-2019

دنیا بھر میں اسمارٹ فون کی لت میں تیزی کے ساتھ اضافہ ہو رہا ہے اور اس سے نمٹںے کے لیے مختلف طریقے اپنائے جا رہے ہیں۔ جنوبی کوریا نے اسمارٹ فون کی لت سے نمٹنے کے لیے ڈسپنسریاں قائم کی ہیں جن میں اسمارٹ فون کی لت کا شکار افراد کا نفسیاتی علاج کیا جاتا ہے۔ یہ ایسے ہی ہے جیسے نشے کےعادی افراد کے علاج کے لیے ڈسپنسریاں اور معالج مقرر کیے جاتے ہیں۔

‘سی این این’ کی رپورٹ کے مطابق 2018 میں شائع ہونے والے سرکاری اعداد و شمار کے مطابق  جنوبی کوریا میں اسمارٹ فون کا بہ کثرت استعمال کیا جاتا ہے اور ملک کے 98 فیصد نوجوانوں کے پاس اسمارٹ فون موجود ہیں۔

سیئول حکومت کا کہنا ہے کہ ان میں سے بہت سے نوجوان اسمارٹ فون کی لت کے آثار دکھاتے ہیں۔

پچھلے سال  حکام نے 10 سے 19 سال کی عمر کے 30 فیصد لڑکوں کو "فون کے زیادہ استعمال” کے زمرے میں رکھا تھا۔

وزارت سائنس اور انفارمیشن ٹیکنالوجی کا کہنا ہے کہ  وہ اسمارٹ فون کو نوجوان نسل کے لیےسنگین خطرہ سمجھتے ہیں۔

جنوبی کوریا کی حکومت نے ملک بھر میں 16 کلینک قائم کیے ہیں جن میں  نے اسمارٹ فونز کے عادی افراد کواس لت سے نجات میں مدد فراہم کی جاتی ہے۔

مختصر لنک:

کاپی