فلسطینی محکمہ امور اسیران کا کہنا ہے کہ قابض صہیونی حکام نے 26 سالہ ایک فلسطینی قیدی یعقوب مصطفیٰ حسین کو گذشتہ ایک ہفتے سے الرملہ نامی عقوبت خانے میں قید تنہائی میں ڈال دیا ہے۔
یعقوب مصطفیٰ حسین کا رہائشی تعلق غرب اردن میں قائم الجلزون کیمپ سے ہے۔ اسے قید تنہائی میں منتقل کیے جانےکی وجہ معلوم نہیں ہوسکی۔
فلسطینی محکمہ امور اسیران کا کہنا ہے کہ حسین کو اسرائیلی فوج نے 21 اپریل 2019ء کو حراست میں لیا۔ اسے چار ماہ انتظامی قید کی سزا کے تحت پابند سلاسل کردیا گیا تھا۔ بعد ازاں اس کی سزا میں مزید چھ ماہ کی تجدید کردی گئی ہے۔ یہ اس کی پہلی گرفتاری یا قید نہیں بلکہ وہ چار سال کا عرصہ صہیونی ریاست کی جیلوں میں گذار چکے ہیں۔