قابض صہیونی عدالت نے زیرحراست فلسطینی سامرعرابید کےجوڈیشل ریمانڈ کے تحت اس کی قید میں 8 دن کی توسیع کر دی۔
انسانی حقوق کے لیے کام کرنے والی تنظیم’ضمیر فائونڈیشن’ کی رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ اسیر عرابید کو ‘ھداسا’ اسپتال منتقل کیا گیا ہے۔ وہ گردوں اور پھیپھڑوں کے مرض کا شکار ہے۔
انسانی حقوق گروپ کا کہنا ہے کہ اسیر سامر العرابید کو اسپتال میں انتہائی نگہداشت وارڈ میں منتقل کیا گیا ہے۔
خیال رہے کہ اسیر العرابید کو اسرائیلی فوج نے 25 ستمبر کو رام اللہ کے نواحی علاقے سے حراست میں لینے کے بعد عقوبت خانے میں غیرانسانی طریقے سے تشدد کا نشانہ بنایا تھا جس کے نتیجے میں قیدی کی حالت تشویشناک ہوگئی تھی۔
اسرائیلی فوج نے اس پر 23 اگست کو مغربی رام اللہ کی دولیو یہودی کالونی میں ایک فدائی حملے میں معاونت کا الزام عاید کیا ہے جس میں ایک خاتون اسرائیلی فوجی اہلکار ہلاک اور دو یہودی آبادکار زخمی ہوگئے تھے۔