لبنان میں ایک عام شہری نے شکار کے لیے استعمال ہونےوالی بندوق کی فائرنگ سے اسرائیل کا مبینہ ڈرون طیارہ مار گرایا۔
مقامی خبر رساں ادارے کے مطابق بدھ کو علی الصباح ایک شہری نے جنوبی لبنان کے علاقے کفر کلا میں دشمن کے ایک ڈرون کو دیکھتے ہی اس پر فائنر کی جس کے نتیجے میں ڈرون زمین پرآ گرا۔
یہ واقعہ کفر کلا میں فاطمہ گیٹ کے مقام پر پیش آیا۔
ادھر اسرائیلی فوج کے ترجمان نے کہا ہےکہ معمول کی پرواز کے دوران ایک ڈرون طیارہ لبنان کی سرحد کے اندر جا گرا ہے۔ اسرائیلی فوج کی طرف سے اس طیارے کی مزید تفصیلات نہیں بتائی گئیں۔