قابض اسرائیلی فوجیوں نے غزہ کی پٹی میں ماہی گیروں کی کشتیووں اور زرعی زمینوں پر فائرنگ کی۔
مقامی ذرائع کے مطابق اسرائیلی فوجیوں نے غزہ کے مشرق میں جبالیا اور خزاعہ کے مشرق میں زرعی زمینوں کی جانب فائرنگ کی۔
غزہ کے مغرب میں اسلحے سے لیس اسرائیلی کشتیووں نے فلسطینی ماہی گیروں کی کشتیووں کو نشانہ بنایا۔ فائرنگ کی شدت نے فلسطینی ماہی گیروں کو ساحل پر واپس انے پر مجبور کر دیا۔
فائرنگ کے دوران کوئی بھی شخص زخمی نہیں ہوا۔