شنبه 16/نوامبر/2024

مغربی کنارے میں فلسطینیوں کی گاڑیوں پر حملہ، گاڑیوں کو نقصان پہنچا

منگل 22-اکتوبر-2019

مقبوضہ مغربی کنارے میں انتہا پسند صہیونی آبادکاروں نے رام اللہ اور نابلس شہروں کے درمیان سڑک پر چلتی گاڑیوں پر حملہ کیا۔

مقامی ذرائع کے مطابق متعدد گاڑیوں کو اس وقت  نقصان پہنچا جب صہیونی آبادکاروں نے غیر قانونی صہیونی بستی معاليه ليفونا کے ساتھ واقع   اللبان الشرقية گاؤں کے جنوبی حصے میں گاڑیوں پر پتھراو کیا۔

صہیونی آبادکاروں نے دوسرے ڈرائیوروں کو اپنی منزل تک پہنچنے کے لیے لمبا راستہ اختیار کرنے پر مجبور کیا۔

مغربی کنارے میں فلسطینیوں اور انکی جائیدادوں کے خلاف صہیونی آبادکاروں کے مظالم اور چاقو حملے روزانہ کی بنیاد پر ہوتے رہتے ہیں۔

مختصر لنک:

کاپی