شنبه 16/نوامبر/2024

فلسطینی اسیر سمیر ابو نعمہ اسیری کے 34 ویں سال میں داخل

پیر 21-اکتوبر-2019

فلسطین کے مقبوضہ بیت المقدس سے تعلق رکھنے والے 59 سالہ فلسطینی اسیر سمیر ابراہیم محمود ابو نعمہ کی اسرائیلی زندانوں میں اسیری کے 33 سال مکمل ہونے کے بعد 34 ویں سال میں داخل ہوگئی ہیں۔

فلسطینی اسیران کے اہل خانہ پرمشتمل کمیٹی کے چیئرمین امجد ابوعصب کا کہنا ہے کہ ابو نعمہ کو اسرائیلی فوج نے 20 اکتوبر 1986ء کو حراست میں لیا۔ اس وقت وہ القدس میں شاہراہ القدس پرتھے۔

ابو عصب کے مطابق اسیر سمیر پرالزام عاید کیا گیا کہ اس نے سنہ 1983ء کو مغربی بیت المقدس کی شاہراہ یافا میں ‘بس 18’ میں بم دھماکہ کرایا۔ اس واقعے میں 6 یہودی آبادکار ہلاک اور درجنوں زخمی ہوگئے۔

اس کے علاوہ ان پر تحریک فتح کے ساتھ تعلق کا الزام عاید کیا گیا۔ سنہ 2011ء کو ان کانام قیدیوں کے تبادلے کے معاہدے میں شامل کیا گیا تھا مگر قابض فوج نے ان کا نام شامل کرنے سے انکار کردیا تھا۔

مختصر لنک:

کاپی