چهارشنبه 30/آوریل/2025

اردن اور جرمنی وزراء خارجہ ملاقات میں قضیہ فلسطین سر فہرست

پیر 21-اکتوبر-2019

اردن کے دارالحکومت عمان میں اتوار کے روز اردنی اور جرمن وزراء خارجہ کےدرمیان ملاقات ہوئی۔ اردنی وزیرخارجہ ایمن صفدی اور ان کے جرمن ہم منصب نیلسن انین کے درمیان ہونے والی بات چیت میں فلسطین کا معاملہ اور شام کا بحران سر فہرست رہے۔

اردن کی وزارت خارجہ کے ایک بیان کے مطابق  جرمن وزیر مملکت برائے خارجہ امور کے دورہ عمان کے دوران فلسطین کی تازہ ترین صورت حال اور شام کے بحران پر بات چیت کی گئی۔

ذرائع کے مطابق دونوں وزرا نے دوطرفہ تعاون کو مضبوط بنانے کوششیں جاری رکھنے کی ضرورت پر زور دیا۔

انہوں نے ملاقات میں اردنی فرمانروا شا عبداللہ دوم اور جرمن چانسلر انجیلا میرکل کے درمیان وسط ستمبر میں ہونے والی سربراہ ملاقات اور باہمی تعاون کے حوالے سے طے پائے معاہدوں اور ان کے نتائج پربھی بات چیت کی۔

مسئلہ فلسطین کے حوالے سے ہونے والی بات چیت میں  اردنی وزیرخارجہ  صفدی نے کہا کہ ان کا ملک مشرق وسطیٰ میں دیر پا امن کےقیام میں حائل رکاوٹوں کو دور کرنےکے لیے کوششیں جاری رکھے گا۔

انہوں نے فلسطینی پناہ گزینوں کی بہبود اور ان کے مسائل کی ذمہ دار اقوام متحدہ کی ریلیف اینڈ ورکس ایجنسی ‘اونروا’ کو درپیش مالی وسائل کی کمی دور کرنے کی ضرورت پر بھی زور دیا۔

اردنی اور جرمن وزراء خارجہ نے فلسطین کے مسئلے کے علاوہ شام کے تازہ بحران اور ترکی کی طرف سے شام میں فوجی مداخلت کے بعد پیدا ہونے والی صورت حال پر تبادلہ خیال کیا۔

مختصر لنک:

کاپی