چهارشنبه 30/آوریل/2025

مسجد اقصیٰ پر یہودیوں کے دھاوے آتش فشاں بن کرپھٹ سکتے ہیں:اسلامی جہاد

پیر 21-اکتوبر-2019

اسلامی جہاد نے اسرائیل کی ریاستی سرپرستی میں مسجد اقصیٰ کی مسلسل بے حرمتی کے اشتعال انگیز عمل پر شدید تشویش کا اظہار کرتے ہوئے خبردار کیا ہے کہ قبلہ اول کی بے حرمتی اور یہودی آباد کاروں کے دھاوے آتش فشاں بن کر پھٹ سکتے ہیں۔

مرکزاطلاعات فلسطین کے مطابق اسلامی جہاد کی طرف سے جاری ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ فلسطینی اور  کوئی بھی فلسطینی تنظیم دفاع قبلہ اول سے دست بردار نہیں ہوسکتی۔ جماعت نے قوم کے تمام دھاروں پر زور دیا کہ وہ قبلہ اول کے دفاع کے لیے اپنی صفوں میں اتحاد پیدا کریں۔

بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ قبلہ اول کا دفاع نہ صرف فلسطینی قوم کی اجتماعی ذمہ داری ہے بلکہ یہ پورے عالم اسلام کی ذمہ داری ہے۔ فلسطینی قوم قبلہ اول کے دفاع کے لیے ہرقربانی دینے کے لیےتیار ہے۔

بیان میں خبردار کیا گیا ہے کہ مسجد اقصیٰ پر یہودی آبادکاروں کے اشتعال انگیز دھاوے مقدس مقام کے تقدس کو پامال کرنے کی دانستہ سازش ہیں جس کےنتیجے میں فلسطینی قوم میں سخت غم وغصہ پایا جا رہا ہے۔ اگر یہ دھاوے اور مذہبی اشتعال انگیزی جاری رہتی ہے تو فلسطینی قوم کا غم وغصہ آتش فشاں بن کر پھٹ سکتا ہے۔

اسلامی جہاد کا کہنا ہے کہ اسرائیلی ریاست دائیں بازو کے مذہبی انتہا پسند یہودیوں کے ہاتھوں میں یرغمال ہوچکی ہے۔ یہودی مذہبی گروہ آباد کاروں کو آئے روز قبلہ اول پردھاووں کے لیے ترغیبات دیتے ہیں۔

مختصر لنک:

کاپی