اسلامی تحریک مزاحمت’حماس’ کے سیاسی شعبے کے سینیر رُکن موسیٰ ابو مرزوق کی قیادت میں جماعت کے وفد نے قطر میں روسی نائب وزیرخارجہ میخائل بوگدانوف سےملاقات کی۔ اس موقع پر قطر میں متعین روسی سفیر نور محمد خولوف بھی موجود تھے۔
مرکزاطلاعات فلسطین کے مطابق حماس کے سیاسی شعبے کے سینیر رُکن عزت الرشق نے کہا کہ بوگدانوف کے ساتھ ہونےوالی ملاقات میں قضیہ فلسطین کی موجودہ صورت حال اور دیگر امور پرتبادلہ خیال کیا گیا۔
حماس رہ نما کا کہنا تھا کہ روسی وفد کے ساتھ ہونے والی ملاقات پر میں فلسطین میں قومی مصالحت کے حوالے سے 8 فلسطینی دھڑوں کے مصالحتی فارمولے اور فلسطینیوں کے درمیان اختلافات کے خاتمے کے لیے ہونے والی بات چیت پرتبادلہ خیال کیا گیا۔
حماس کے وفد اور روسی قیادت کے درمیان ہونے والی ملاقات میں فلسطین میں مجوزہ انتخابات اور دیگر امور پرتبادلہ خیال کیا گیا۔
اس کے علاوہ دونوں وفود میں غزہ کی معاشی صورت حال، حق واپسی تحریک اور غزہ میں ہونے والے احتجاجی مظاہروں پر بات چیت کی گئی۔ حماس کی قیادت اور روسی وفد میں خطے کی صورت حال پربات چیت کی گئی۔