اسرائیلی فوج نے اردن کی سرحد سے ایک کارروائی کے دوران سات اردنی شہریوں کو حراست میں لے لیا۔
مرکزاطلاعات فلسطین کے مطابق اسرائیلی فوج کی طرف کی جاری ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ فوج نے اردن سے سرحدی دراندازی کی کوشش ناکام بناتے ہوئے سات اردنی شہریوں کو حراست میں لے لیا۔
اسرائیلی فوج کے ترجمان کا کہنا ہے کہ بارڈ سیکیورٹی فورسز سرحدی دراندازی کی کوشش ناکام بنانےکی کوششیں جاری رکھے ہوئے۔
اسرائیلی فوج کی طرف سے اردن کی سرحد سے حراست میں لیے گئے افراد کے بارے میں مزید تفصیل بیان نہیں کی۔