قابض صہیونی فوج نے فلسطین کے مقبوضہ مغربی کنارے کے شمالی شہر قلقیلیہ میں الرزازہ کے مقام پر ایک چھاپہ مار کارروائی کے دوران ایک 13 سالہ فلسطینی بچے کو حراست میں لے لیا۔
مرکزاطلاعات فلسطین کے مطابق قابض فوج نے 13 سالہ فہد صالح شتیوی کو حراست میں لینے کے بعد نامعلوم مقام پرمنتقل کردیا۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ فلسطینی لڑکے کو دیوار فاصل کے قریب کھڑے ہونے کی پاداش میں حراست میں لیا گیا۔