فلسطینی پارلیمنٹ کے رکن اور سینیر سیاست دان الفتحی القرعاوی نے ایک بیان میں کہا ہے کہ مقبوضہ مغربی کنارے اور بیت المقدس میں یہودی غنڈہ گردی میں غیرمعمولی اضافہ ہوچکا ہے۔
مرکزاطلاعات فلسطین کے مطابق یہودی شرپسندوں کی بدمعاشی اور فلسطینیوں کی جان ومال پرحملوں میں غیرمعمولی اضافہ ہوا ہے۔
انہوں نے کہا کہ فلسطینیوں کے خلاف صہیونی ریاست کے انتقامی حربوں اور یہودی آباد کاروں کی دہشت گردی پرعالمی برادری،مسلم دنیا اور عرب ممالک کی مجرمانہ خاموشی انسانی حقوق کی سنگین پامالیوں کے زمرے میں آتی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ یہودی آبادکار مقدس مقامات کی زیارت کی آڑ میں فلسطینیوں کی اراضی پرغاصبانہ قبضہ کرتے اور فلسطینی املاک کی لوٹ مار میں ملوث ہیں۔
القرعاوی نے مسجد ابراہیمی پر یہودی آبادکاروں کی مسلسل یلغار کی طرف توجہ مبذول کراتے ہوئے کہا کہ فلسطینی اتھارٹی منظم یہودی مافیا کے سامنے بے بس ہوکر رہ گئی ہے۔