سرکردہ یہودی ربی اور ‘شاس’ تنظیم کے روحانی پیشوا شالوم کوھین نے ‘یلو۔وائٹ’ پارٹی کے نائب صدر یائر لبید، اسرائیل بیتنا کے آوی گیڈور لایبرمین اور دیگر اپوزیشن لیڈروں سے کہا کہ وہ مذہبی جماعتوں پر مشتمل حکومت قائم کریں۔ ایسا کرنے سے وہ انہیں جنت میں گھر اور ٹھکانا ملے گا۔
خیال ہے کہ یلو ۔ وائٹ اور ‘اسرائیل بیتنا’ کے لیڈروں نے مذہبی جماعتوں شاس اور یہودت ھتوراہ کو کسی بھی حکومت میں شامل نہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ وہ ایسی کسی قومی حکومت کا حصہ بنیں گے جس میں مذہبی جماعتیں شامل ہوں۔
اخبار ٹائمز آف اسرائیل کی ویب سائٹ کے مطابق انہیں امید کے اپوزیشن جماعتیں مذہبی دھڑوں کی مخالفت کرکے خدا کے غیض وغضب کو دعوت نہیں دیں گی۔ ہم اسرائیل میں مذہبی جماعتوں پر مشتمل حکومت قائم کرنا چاہتے ہیں۔ ہمارے ساتھ تعاون کرنے والوں کو جنت کی بشارت دیتے ہیں۔