چهارشنبه 30/آوریل/2025

پڑوسی ملکوں نے امریکی پابندیوں کے خلاف تعاون کی یقین دہانی کرائی ہے

جمعرات 17-اکتوبر-2019

اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر حسن روحانی نے بدھ کے روز کہا کہ ان کا ملک امریکی پابندیوں سے بچنے کے لئے پڑوسی ممالک کی حمایت حاصل کر رہا ہے۔

روحانی نے "تہران” یونیورسٹی میں منعقدہ ایک تقریب سے خطاب کے دوران کہا کہ "ایران اپنے ہمسایہ ممالک اور کچھ دوسرے ممالک کا شکر گذار ہے جو تہران کے ساتھ مل کر کام کرتے اور امریکی پابندیوں کے نفاذ سے گریز کرتے ہیں”۔

انہوں نے اس ملک پر امریکی پابندیوں کے اثرات کی نشاندہی کرتے ہوئے مزید کہا کہ روزمرہ کی زندگی فطرت میں جاری رہ سکتی ہے لیکن  ترقی دنیا کے ساتھ تعلقات سے جڑی ہوئی ہے”۔

دوسری جانب ایرانی صدر نے کہا کہ اگر ملک کے اسٹریٹجک امور پر کوئی نتیجہ نہیں نکالا گیا تو رائے شماری میں جانا ہی اس کا حل ہوگا۔

اُنہوں نے وضاحت کی کہ انتخابات ہی ملک کی تقدیر اور مستقبل کا تعین کرتے ہیں اور یہ کہ معاشرے کی اصلاح کا بہترین طریقہ بیلٹ باکس ہے۔

خطے میں ایک طرف امریکا اور خلیجی ممالک کا ایران کے ساتھ تناؤ دیکھا جا رہا ہے اور دوسری طرف ایران کے جوہری پروگرام پربعض طاقتیں بلا وجہ دبائو ڈال رہی ہیں۔

مختصر لنک:

کاپی