چهارشنبه 30/آوریل/2025

یہودی مذہبی تہوار پر غرب اردن میں اسرائیلی فوج کی بھاری نفری تعینات

جمعرات 17-اکتوبر-2019

یہودیوں کے مذہبی تہوار کی آڑ میں مقبوضہ مغربی کنارے کے مختلف علاقوں میں اسرائیلی فوج کی بھاری نفری تعینات کی گئی ہے۔

مرکزاطلاعات فلسطین کے مطابق غرب اردن کی شمالی علاقوں میں قابض فوج کی بھاری نفری تعینات کی گئی ہے۔

غرب اردن کے مختلف علاقوں، چوکوں اور دیگر مقامات پر بھاری نفری موجود ہے جس نے فلسطینی علاقوں میں گھس کر تلاشی اور فلسطینیوں کی پکڑ دھکڑ کا سلسلہ شروع کر رکھا ہے۔

غرب اردن کے شمالی شہر جنین اور نابلس میں اسرائیلی فوجیوں کی بھاری نفری موجود ہے۔ جنین میں برقین، سیلہ الظہر اور حومش یہودی کالونی کے قریب اسرائیلی فوج کی بھاری نفری تعینات کی گئی ہے۔

ادھر جنین اور نابلس کوملانے والی مرکزی شاہراہ پر بھی اسرائیلی فوج کے دستے تعینات کیے گئے ہیں۔ یہ تعیناتی ایک ایسے وقت میں عمل میں لائی گئی ہے فلسطین میں یہودی آباد کار مذہبی تہوار منا رہے ہیں۔

مذہبی تہوار اسرائیل کے پاس فلسطینی علاقوں میں لاک ڈائون کا سب سے اہم حربہ ہے اوراسرائیل اہم مواقع کو غرب اردن میں فلسطینی علاقوں میں گھس کر کارروائیوں کے لیے استعمال کرتا ہے۔

مختصر لنک:

کاپی